Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا:برطانوی لڑکی سعودی اقدامات کی معترف

حفاظتی تدابیر کے باعث مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی مطمئن نظر آرہے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاﺅ اور اس کے پھیلا ﺅکو روکنے کے لیے حکومتی صطح پر حفاظتی تدابیر کے باعث مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی مطمئن اور بے خوف نظر آرہے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق برطانوی لڑکی راشیل جونز نے ٹو ئٹر پرسعودی عرب کے حفاظتی اقدامات کو سراہا ہے۔
برطانوی لڑکی کا کہنا ہے کہ’ سعودی عوام 176ممالک میں پھیلے ہوئے تباہ کن کورونا وائرس کے بحران سے جس انداز سے نمٹ رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے‘۔
راشیل جونز نے سعودی عرب میں ایک تجارتی مرکز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’میں چاہتی ہوں کہ آپ لوگ اس تصویر کو اچھی طرح سے دیکھیں۔ اس تصویر میں آپ کو وہ سب کچھ نظر آئے گا جو سعودی عرب میں حفاظتی تدابیر کی بدولت ہورہا ہے‘۔ 

 کورونا  کے باعث برطانیہ کے مختلف تجارتی مراکز میں افراتفری ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

’یہاں اشیائے ضرورت کی خریداری کے لیے بدنظمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔تمام لو گ اطمینان سے خریداری کر رہے ہیں۔ کوئی بھیڑ بھاڑ نہیں۔ کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں۔ کسی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے‘۔
راشیل جونز نے مزید کہا کہ’ سعودی عرب میں تمام لوگ مثبت انداز میں سوچ رہے ہیں۔ مجھے یہاں رہنا اچھا لگ رہا ہے‘۔
 یاد رہے کہ برطانیہ میں نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3269 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 144ہوچکی ہے ۔
 کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث برطانیہ کے مختلف تجارتی مراکز میں افراتفری ہے۔ 

شیئر: