Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کی طرف سے یوم پاکستان کی مبارکباد

شاہ سلمان نے پاکستانی حکومت اور عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ہے ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق شاہ سلمان نے پاکستان کے صدر عارف علوی کے نام مکتوب ارسال کیا ہے۔
شاہ سلمان نے صدر عارف علوی کو یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں ذاتی طور پر اور سعودی حکومت وعوام کی طرف سے پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔
شاہ سلمان نے صدر عارف علوی اور پاکستانی عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔
دوسری طرف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے نام مکتوب روانہ کیا ہے جس میں پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی گئی ہے۔
ولی عہد نے مکتوب میں کہا ہے کہ ’صدر عارف علوی، حکومت پاکستان اور برادر پاکستانی عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہوں‘۔
واضح رہے 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے الگ اسلامی ملک کے لیے قرارداد پیش کی تھی۔اس لحاظ سے پاکستان میں ہر سال 23 مارچ کا دن یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 

شیئر: