Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی عملے کا مذاق اڑانے والا سعودی گرفتار

طبی عملے کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔(فوٹو سبق)
کورونا وائرس کے علاج  پر مامور طبی عملے کا مذاق اڑانے والے مقامی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس پر مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری نے بتایا کہ ’ وڈیو بنانے والے سعودی شہری کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی شہری نے سکیورٹی اہلکاروں اور طبی عملے کی کاوشوں کی توہین کی تھی اور ان کی محنت پر انگلی اٹھائی تھی۔‘

وڈیو میں مضحکہ خیز انداز میں طبی عملے کی کاوشوں کا تذکرہ کیا(فوٹو سبق)

ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری نے وڈیو میں مضحکہ خیز انداز میں طبی عملے کی کاوشوں کا تذکرہ کیا۔ مقامی شہری اب  تحویل میں ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے حفاظتی ماسک اتار کر پھینک دیا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے جو حفاظتی تدابیر کی جارہی ہیں وہ بکواس ہیں ان کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
دریں اثنا مقامی شہری نے ایک اور وڈیو جاری کرکے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا ۔ اس نے طبی عملے اور سکیورٹی اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ آپ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ہم سب آپ کی مہربانیوں کے قدر داں ہیں‘۔

شیئر: