Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کے حوالے سے افواہ پھیلانے والا شہری گرفتار

گرفتار شدہ شہری کورونا کے حوالے سے بے بنیاد اعداد وشمار جاری کرتا رہا ( فوٹو: الشرق الاوسط)
کورونا وائرس کے حوالے سے بے بنیاد اعداد وشمار جاری کرنے اور معاشرے میں خوف وہراس پھیلانے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ سعودی عرب کے شہر القصیم میں ہوا ہے  جہاں سے شہری کو  حراست میں لے لیا گیا ہے۔
قصیم ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص متعدد ریجنوں میں کورونا مریضوں کے اعداد و شمار بتا رہا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری تحقیق کے بغیر اور مبالغے پر مبنی غیر حقیقی اعداد وشمار کے علاوہ وائرس کے انسداد کے لیے حکومتی کوشش کو مشکوک بنا رہا تھا‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’شہری کی ویڈیو سے ایک طرف معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا ہے تو دوسری طرف غیر حقیقی اعداد وشمار پہنچے ہیں‘۔
ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کی اطلاع ملنے پر سراغ کا سلسلہ شروع ہوا اور جلد ہی اسے قصیم شہر سے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وہ ایک 30 سالہ شہری ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔
انہوں نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانا اور بے بنیاد معلومات فراہم کرنا سائبر کرائم میں شامل ہے جس پر سخت سزائیں مقرر ہیں‘۔

شیئر: