Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں عملے کی تعداد کم سے کم رکھنے کا فیصلہ

’زائرین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عملے کی بڑی تعداد کی ضرورت نہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کے تحت حرمین شریفین میں اہلکاروں اور کارکنوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ حرمین میں اہلکاروں اور کارکنوں کی اتنی تعداد رکھی جائے جن سے کام کا تسلسل جاری رہے۔
شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’حرمین میں زائرین کی تعداد کم ہونے کے باعث اہلکاروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کی ضرورت نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وبا کی روک تھام کے لیے حکومت کی کوششوں کے پیش نظر اہلکاروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو گھروں میں بیٹھنے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بہت جلد یہ وبا ٹل جائے گی اور زندگی معمول پر آجائے گی‘۔

شیئر: