Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پرافواہیں پھیلانے پر گرفتاری

مملکت میں افواہ پھیلانے والے کے خلاف سخت قوانین ہیں(فوٹو ،ایس پی اے)
صوبہ نجران کے گورنر کے حکم پرسوشل میڈیا پر سپر مارکیٹ کی غلط وڈیو اپ لوڈ کرنے والے کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
وڈیوبنانے والے نے دعوی کیا تھا کہ سپر مارکیٹ میں تمام اشیا ختم ہوگئی ہیں اور دکانوں میں ریک اشیا سے خالی پڑے ہیں۔
وڈیوسوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد صارفین میں بے چینی پھیل گئی۔
گورنر نجران نے فوری طور پر وڈیو بنانے والے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس کی گرفتاری کے احکامات جاری  کیے۔احکامات جاری ہونے کے محض 2 گھنٹے کے اندر ملزم کوگرفتار کرلیاگیا۔

مارکیٹ میں نیا سیکشن بنانے کےلے ریک لگائےگئے تھے(فوٹو سوشل میڈیا)

 ویب نیوز’سبق‘ کا کہنا ہے کہ ’سپر مارکیٹ کے خالی ریک کی وڈیو غلط تھی،
’حقیقت میں مارکیٹ کی توسیع کی گئی تھی جہاں نئے ریک لگائے گئے تھے، وڈیوبنانے والے نے خالی ریک کی عکس بندی کرتے ہوئے یہ کہا کہ تمام اشیاختم ہو چکی ہیں۔‘
مارکیٹ کی جانب سے وڈیو کو  غلط قراردیتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے کہ مارکیٹ کا نیا سیکشن بنایا گیا ہے جس کے لیے نئے ریک لگائے گئے تھے۔ بعد میں ترتیب سے سامان لگایا گیا تھا۔
مارکیٹ کے ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو ضرورت کی اشیا کے لیے  سیکشن  کرنے کے بعد اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کو علیحدہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں افواہیں پھیلانے والے کے خلاف سخت قوانین وضع کیے گئے ہیں جس میں قید اور جرمانے کی سزادی شامل ہے۔

شیئر: