Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیوکے دوران ’اوبر‘ اور ’کریم‘ سروس معطل

سواریوں کو سفر کی سہولت سے معذرت کرلی ہے-(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میںاوبر اور کریم ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیو ں نے کرفیو کے دوران سروس معطل کردی- سواریوں کو سفر کی سہولت سے معذرت کرلی ہے-
کریم کمپنی نے اپنے تمام ڈرائیوروں کو ایس ایم ایس کے ذر یعے اطلاع دی ہے کہ’ 23 مارچ سے 21 دن تک روزانہ شام 6 سے صبح 6 بجے تک ٹیکسی سروس معطل رہے گی‘-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اوبر کمپنی نے تمام ڈرائیوروں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے سعودی حکومت نے ہمیں ہدایت جاری کی ہے کہ 23 مارچ سے 21 دن تک روزانہ شام 7  سے صبح 6 بجے تک ٹیکسی سروس معطل کردی جائے‘-

روزانہ شام 6 سے صبح 6 بجے تک ٹیکسی سروس معطل رہے گی-(فوٹو سوشل میڈیا)

’ہماری توجہ اس جانب بھی مبذول کرائی گئی ہے کہ کرفیو کے دورانیے میں توسیع بھی ہوسکتی ہے - کوئی بھی ڈرائیور کرفیو کے وقفے میں کسی بھی سواری کو سفر کی  سہولت مہیا نہ کرے‘-
اوبر کمپنی نے اپنے پیغام میں ڈرائیوروں سے یہ بھی کہا ہے کہ’ اگر آپ  کرفیو سے خارج اوقات میں ٹیکسی سروس فراہم کرنا چاہتے ہوں تو ایسی صورت میں اپنی اور سواریوں کی صحت و سلامتی کا خصوصی طور پر خیال رکھیں‘-
سعودی عرب کے صحت حکام اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جو صحت ہدایات جاری کی ہیں ان کی پابندی کریں-

شیئر: