Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ اشیائے ضرورت کی دکانیں کھلی رہیں گی‘

وزارت تجارت نے مہنگی اشیا فروحت کرنے والوں کو پھر انتباہ کیا ہے- (فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت تجارت کے ترجمان  کے مطابق کرفیو کے دوران تمام اشیائے ضرورت صارفین کو ہر وقت مہیا ہوں گی- آن لائن سروس کی مدد سے صارفین مطلوبہ اشیا کسی بھی وقت حاصل کرسکتے ہیں-
الاقتصادیہ اور سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے بتایا کہ ’نو شعبے کرفیو کے دوران سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اشیائے صرف کی فراہمی میں تعاون کریں گے‘-
عبدالرحمن الحسین نے مزید کہا کہ ’تمام لوگ یقین رکھیں کہ تمام بنیادی اشیا اور اہم خدمات ہر وقت مہیا ہوں گی‘-
’سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی شعور و بیداری کا مظاہرہ کررہے ہیں  اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں‘-
انہوں نے مزید کہا کہ کرفیو کے اعلان کے بعد بازاروں میں کسی قسم کا کوئی رش نہیں دیکھا گیا جبکہ مختلف ممالک میں اس کے برعکس مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں-
ترجمان کا کہنا تھا  کہ  تفتیشی ٹیمیں کرفیو کے  دوران مسلسل چھاپے مار تی رہیں گی-

تفتیشی ٹیمیں کرفیو کے دوران مسلسل چھاپے مار تی رہیں گی-(فوٹو عاجل)

وزارت تجارت کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ عالمی بحران کی وجہ سے بعض اشیا مہنگی ہوئی ہیں- انسپکٹرز نے اپنے تفتیشی دوروں کے دوران یہ بات بتائی اس کی وجہ عالمی بحران ہے-
دریں اثنا وزارت تجارت نے مہنگی اشیا فروحت کرنے والوں کو پھر انتباہ کیا ہے- لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مہنگی اشیا فروخت کرنےوالوں کے بارے میں اطلاع دیں-

شیئر: