Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بل کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع نہیں ہوگی، سعودی الیکٹرک

شکایات کے فوری ازالے کے لیے  ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں الیکٹرک کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہانہ بل کی عدم ادائیگی کے باعث کسی صارف کا کنکشن منقطع نہیں کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی پھیلاو کی روک تھام کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر سعودی عرب میں بجلی کے محکمہ نے اپنے صارفین کو بل کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث کنکشن نہ کاٹے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خدمات کے اعلی معیار کی فراہمی کو یقینی بنائے رکھیں گے (فوٹو عرب نیوز)

محکمہ بجلی کے ترجمان نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اس وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے باوجود ہم اپنی خدمات کے اعلی معیار کی فراہمی کو یقینی بنائے رکھیں گے۔
بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ہمارے محکمے کی ایمرجنسی سروس ٹیمیں اپنے صارفین کی خدمات اور ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

ملازمین کی صحت کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے (فوٹو عرب نیوز)

صارفین کی شکایات کے فوری طور پر ازالے کے لیے  ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔
محکمہ بجلی کے دفاتر کورونا وائرس سے بچاو کے اقادامات کے پیش نظر بند کر  دئیے گئے ہیں۔
ملازمین کی صحت کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے او رعلامات ظاہر کرنے والے ملازمین کے کسی بھی معاملے کو فوری طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اسے صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں تمام حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔
کسی بھی ایک جگہ پر عملے کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے اور ان کے کام کرنے کی جگہ کے داخلی راستوں پر کورونا وائرس سے بچاو کے لیے صحت اور صفائی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خاص کمپنیوں نے تعاون لیا گیا ہے۔
بجلی کمپنی نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو سے نمٹنے کے لیے جاری قومی مہم پر عمل پیرا ہیں اور اس بحران کے آغاز سے ہی روک تھام کا عمل بھی جاری ہے۔
محکمہ بجلی کے دفاتر بند ہونے کے بعد صارفین کو کمپنی سے رابطے کے متبادل طریقے مہیا کئے گئے ہیں  اور سبسکرائبر کو آن لائن یا کال سنٹر کے ذریعے رابطے کرنے  کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: