Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات مقامات پر آگ لگانے والا شہری گرفتار

’گرفتار شدہ شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں‘ ( فوٹو: عکاظ)
ریاض میں7 مختلف مقامات پر آگ لگانے والا شہری گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ ایک نفسیاتی مریض ہے جسے گرفتار کرنے کے بعد متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹینینٹ شاکر بن سلیمان التویجری نے کہا ہے کہ ’جمعہ کو 7 جگہوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے کی شناخت کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’وہ ایک نفسیاتی مریض ہے، اس نے 5 گاڑیوں اور دو مکانات میں آگ لگائی ہے۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے واقعات کی اطلاع دی تھی کہ 7 مختلف جگہوں پر کسی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملنے پر ملوث شخص کا سراغ لگایا گیا اور بہت جلد اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔‘
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’واقعات میں ملوث شخص الفوطہ محلے کا معروف خبطی ہے، اس کے متعلق مختلف گواہیاں پہلے سے موجود ہیں کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔‘

شیئر: