Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ ماہ تک آن لائن خدمات پر فیس معاف

غیر ملکی کرنسی کی ترسیل پر فیس واپس  کرنے کی ہدایت کی ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نےاکاونٹ ہولڈرز کے لیے آن لائن خدمات فیس چھ ماہ کے لیے معاف کی ہے-
یہ فیصلہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے اور مختلف اقتصادی شعبوں پر اس کے منفی اثرات کا سامنا کرنے کے لیے کیاگیا ہے-
ویب سائٹ المرصد کے مطابق آن لائن خدمات فیس کسی بھی اکاونٹ ہولڈر سے نہیں لی جائے گی- بینک بیلنس کم از کم حد سے کم ہونے پر لگنے والی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی-
فنڈنگ کی ری شیڈولنگ یا مالیاتی معاہدے ختم کرنے پر بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی-
موجودہ یا نئے اکاونٹ ہولٹرزمیں سے کسی سے بھی کریڈٹ کارڈ پر لی جانے والی فیس اور منافع کی شرح کا بھی ازسر نو جائزہ لینا ہوگا- اس سلسلے میں اقتصادی حالات کی وجہ سے منافع کی شرح کم سے کم رکھی جائے گی-

مالیاتی معاہدے ختم کرنے پر بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی-(فوٹو سوشل میڈیا)

ساما نے بینکوں کو ترسیل زر کا آرڈر منسوخ کرنے والے اکاونٹ ہولڈرز سے غیر ملکی کرنسی کی ترسیل پر لی گئی فیس واپس  کرنے کی ہدایت جاری کی ہے-
اسی طرح اگر کسی اکاونٹ ہولڈر نے سفر کے لیے ریزرویشن کرایاہے اور اس نے ریزرویشن کریڈٹ کارڈ (مدی) یا کسی کارڈ سے کی ہو تو اس پر فیس نہ لی جائے-

شیئر: