Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائسنس وصولی میں تاخیر پر جرمانہ معطل

محکمہ ٹریفک کے مطابق ان دنوں جرمانہ معطل کر دیا گیا ہے- (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس میں توسیع کے بعد ایک ہفتے کے اندر کارڈ وصول نہ کرنے پر مقررہ جرمانہ سو ریال معطل کر دیا گیا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محکمہ ٹریفک سے استفسار کیا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرا چکا ہوں مجھے ایک ایس ایم ایس موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ اگر ڈرائیونگ لائسنس میں توسیع کی تاریخ سے سات روز کے اندر ڈرائیونگ لائسنس کارڈ وصول نہ کیا تو سو ریال جرمانہ لگا دیا جائے گا-

 اب ڈرائیونگ لائسنس یا استمارہ ابشر کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

موجودہ حالات میں کس طرح اس جرمانے سے بچا جاسکتا ہے اور مجھے کیا کرنا ہوگا؟۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے استفسار کا جواب دیتے ہوئے اطمینان دلایا کہ ان دنوں یہ جرمانہ معطل کر دیا گیا ہے-
شہری اب ڈرائیونگ لائسنس یا استمارہ ابشر کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر ڈرائیور کا قومی پتہ ہو تو (واصل) ڈاک سروس کے ذریعے بھی نیا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا جا سکتا ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: