Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والے 5 افراد گرفتار

’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں جن کی عمریں 14 سے 28 سال کے درمیان ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
الجوف ریجن میں پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والے 5 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس ترجمان لیفٹیننٹ سعود النومس نے کہا ہے کہ ’الجوف شہر میں کرفیو کے نفاذ کے دوران ڈیوٹی پر مامور گشتی فورس کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ پتھراؤ کرنے والے متعدد افراد تھے جو موقع سے فرار ہوگیے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ریکارڈ وقت میں شناخت کرلی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں جن کی عمریں 14 سے 28 سال کے درمیان ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے کے اسباب معلوم کرنے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔

شیئر: