Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا،165نئے مریضوں کی تصدیق،مجموعی ہلاکتیں 21

وزارت صحت کیجانب سے احتیاطی پیغامات ارسال کیے جارہے ہیں(فوٹو،سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں ُکورونا وائرس‘ سے متاثرہ 6افراد ہلاک جبکہ مزید165 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اب تک ’کووڈ 19‘ کے مرض میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 1885 تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 64افراد اس مہلک مرض سے شفایاب بھی ہوئے۔
مملکت میں وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی جبکہ 328 افراد اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا سے حفاظت کے لیے ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں(فوٹو، سوشل میڈیا‘

 وزارت صحت کی جانب سے جمعرات 2 اپریل کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ’کوروناوائرس‘ کا شکار ہونے والے مریضوں کی  سب سے زیادہ تعداد مکہ مکرمہ میں سامنے آئی جو 48رہی جبکہ مدینہ منورہ میں 46،جدہ میں 30،الخفجی میں 9، ریاض میں7،  خمیس مشیط میں 6، قطیف میں 5، الظھران میں 4، دمام میں 4، ابھا میں 2اور الخبر، راس تنورہ ، احدرفیدہ اور بیشہ میں ایک، ایک شخص ’کووڈ 19‘ کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
 واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے تحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مکمل طور پر 24گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سماجی میل ملاپ سے دور رکھا جاسکے۔
اس حوالے سے وزارت صحت اور دیگر اداروں کی جانب سے لوگوں کو مسلسل ہدایات کی جاری ہیں ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھیں اور میل جول سے گریز کریں۔
مملکت میں عوامی تفریحی مقامات کو بھی عارضی طور پر بند کر دیاگیا ہے جبکہ موبائل فونز پرعربی ، اردو، انگلش میں اہم ہدایات پر مبنی پیغامات ارسال کیے جارہے ہیں جن میں بار بار اس امر کی تلقین کی جاتی ہے کہ گھروں پر رہتے ہوئے خود کو اپنے اہل خانہ کو محفوظ کریں

شیئر: