Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹھ ہزار مساجد میں سپرے،چالیس لاکھ قالینوں کی صفائی

69 ہزار طہارت خانوں میں بھے سپرے کرایاگیا ہے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی نے مملکت کے مختلف علاقوں میں 8700 سے زیادہ مساجد میں 12 ہزار کارکنان کی مدد سے جراثیم کش محلول سے سپرےکرایا ہے-
سپرے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاگیا- یہ کارروائی کورونا سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کی گئی ہے-
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی عرب کے تمام علاقوں میں بیشتر مساجد وزارت اسلامی امور کے زیر انتظام ہیں ان میں سے 8724 میں سپرے کا کام مکمل کرلیا گیا۔
مساجد کے چالیس لاکھ قالین اور 69 ہزار طہارت خانوں میں بھے سپرے کرایاگیا ہے-

سپرے اور صفائی مہم میں 12 ہزار کارکنان نے حصہ لیا ہے-(فوٹو ایس پی اے)

جن قالینوں پر سپرے کیا گیا ہے ان کا مجموعی رقبہ 4.362000 مربع میٹر بنتا ہے- مساجد میں مختلف سائز کےقرآن کریم کے نسخوں پر بھی سپرے کیا گیا - ان کی تعداد 17448000 ہے-
علاوہ ازیں لمبے سائز کے پندرہ ہزار قالینوں پر بھی سپرے کیا گیا جبکہ 523440 الماریوں اور قرآن کریم کی رحلوں پر بھی سپرے کا اہتمام کیا گیا-
وزارت اسلامی امور کے کارکنان نے 69792 ہزار طہارت خانوں اور میتوں کو غسل دینے والے 50 مراکز میں بھی سپرے کا اہتمام کیا-
وزارت اسلامی امور کی سپرے اور صفائی مہم میں 12 ہزار کارکنان’ ٹیکنیشن اور اسپیشلسٹ قومی کمپنیوں کے کارکنان نے حصہ لیا ہے-

شیئر: