Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کے دوران کن لوگوں کو حرم میں نماز پڑھنے کی اجازت؟

’انتظامیہ کے عملے کے علاوہ کوئی دوسرا شخص حرم میں موجود نہیں ہے: فوٹو اے ایف پی
مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کے بعد کن لوگوں کو حرم مکی شریف میں نمازیں ادا کرنے کی اجازت ہے؟۔
سعودی سرکاری نیوز چینل الاخباریہ کے مطابق شہر بھر میں کرفیو کے دوران حرم مکی شریف میں نمازوں کی ادائیگی کی اجازت صرف حرمین انتظامیہ کے عملے کو ہے۔
الاخباریہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ ’اس وقت حرم میں صرف عملہ نمازیں ادا کر رہا ہے، ان کے علاوہ کوئی دوسرا شخص حرم میں موجود نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف میں کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اور شہر بھر میں 24 گھنٹے کرفیو کے باعث مکہ کے رہائشی حرم میں نماز نہیں پڑھ سکتے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’انتظامیہ حرم کو وائرس سے پاک رکھنے کے لیے صفائی اور جراثیم کش ادویہ کا مسلسل استعمال کر رہی ہے‘۔

شیئر: