Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برسوں بعد سونگھنے کی حس بحال

سعودی خاتون کی ناک کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
حفر الباطن میں مقیم  برسوں سے سونگھنے کی حس سے محروم  30 سالہ سعودی خاتون کی ناک کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’ناک میں فنگس جمع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے مریضہ کی سونگھنے کی حس ختم ہوگئی تھی۔ اسے نہ صرف سونگھنے بلکہ سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
 ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں مقیم  سعودی خاتون برسوں سے سونگھنے کی حس سے محروم تھی۔ ڈاکٹروں نے اسے ناک میں ڈالنے والے ڈراپس دیئے جن سے چند دن آرام آتا مگر بعدازاں صورتحال وہی ہو جاتی تھی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ’اس مرض میں مبتلا برسوں بیت گئے جب حالت زیادہ خراب رہنے لگی تو سینٹرل ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی سے رجوع کیا جہاں تفصیلی چیک اپ اورالٹراساونڈ کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کیا‘۔
جنرل ہسپتال کے ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد مریضہ کی حالت بہتر ہے۔ اب ان کی سونگھنے کی حس بحال ہوچکی ہے۔ کامیاب آپریشن کے بعد  ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

شیئر: