Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان:24 گھنٹوں میں کورونا کے 172 نئے کیسز، ایک ہلاکت

پاکستان میں اب تک کورونا سے 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بارہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ پاکستان میں اب تک 2880 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
جان ہاپکنز کورونا وائرس سنٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے 12 لاکھ سے زائد افراد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے  دو لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔  
اتوار کی صبح تک کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2665  ہو چکی ہے۔
اب تک کورونا متاثرین کے کل 2880 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 170 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا سےاب تک  45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 172 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ تاہم اٹھارہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جہاں 1163 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 12 ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں کورونا کے 25 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔ 
سندھ میں کورونا کے 864 کیسز ہیں جب کہ 85 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 15 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
خیبر پختونخوا میں وائرس کے کل متاثرین کی تعداد 372 بتائی جا رہی ہے جب کہ صوبے میں اب تک 14 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 30 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کے متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ فوٹو اے ایف پی

بلوچستان میں کل 185 افراد میں وائرس کی تصیق ہوئی ہے جب کہ 17 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبے میں کورونا سے اب تک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 78  کیسز اب تک سامنے آچکے ہیں، جن میں تین مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کل 12 کسیز سامنے آئے ہیں، ایک مریض صحت یاب ہوا ہے جب کہ کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 206 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے تین ہلاک اور 9 افراد صحت یاب ہوئے.
یاد رہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر ہنگامی امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے جمعے کو پاکستان کے وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

 عالمی بینک کی دی گئی امداد سے لوگوں تک خوراک پہنچائی جائے گی۔ فوٹو اے ایف ہی

اس امداد کا مقصد کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانا اور اس کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
اس رقم سے ایسے لوگوں تک خوارک بھی پہنچائی جائے گی جن کی موجودہ حالات کی وجہ سے نقل و حرکت محدود ہے۔ 
اس رقم کی  وجہ سے پاکستان کے لیے کورونا مریضوں کا پتا چلانے اور بیماری کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جب کہ ہسپتالوں کو طبی آلات اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔

شیئر: