Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: گہری کھائی میں گرنے والے شہری کی لاش نکال لی گئی

’سنگلاخ پہاڑوں کی وجہ سے کھائی میں اترنا ممکن نہیں تھا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہونے والے شہری کی لاش نکال لی ہے۔
ہلاک ہونے والا شہری الوہط والوہیط نامی علاقے کے پہاڑوں سے پھسل کر کھائی میں گر گیا تھا۔

’امدادی ٹیم نے لاش نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کیا تھا‘ (فوٹو: سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے کہا ہے کہ ’کل ہفتہ کو ایمرجنسی امدادی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شہری کھائی میں گر گیا ہے، اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد اندازہ ہوا کہ گہری کھائی انتہائی سنگلاخ ہے جہاں اترنا ممکن نہیں۔اس پر امدادی ٹیم نے ہیلی کاپٹر طلب کیا‘۔

’پہاڑی علاقے میں سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کو پر خطر مقامات سے دور رہنا چاہئے‘ ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’امدادی ٹیم جب کھائی میں اتر گئی تو معلوم ہوا کہ گرنے والا شخص موقع پر ہی ہلاک ہوچکا ہے، اس کی لاش کو نکالا گیا اور قریبی ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے‘۔
القرنی نے پہاڑی علاقوں میں سیر وتفریح کے لیے آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور پر خطر مقامات سے دور رہیں۔
 
 

شیئر: