Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 سمٹ: شہزادہ فیصل بن فرحان کی دوسرے دن کے اجلاس میں شرکت

درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو جی 20 سمٹ کے دوسرے دن کی کارروائی میں شرکت کی۔
جی 20 سمٹ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں’ سب کےلیے مساوی اور منصفانہ مستقبل: اہم معدنیات، مہذب کام اور مصنوعی ذہانت ‘ کے عنوان سے ہورہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے جنوبی افریقہ کی زیر صدارت جی 20 اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے رکن ملکوں کی جانب سے درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے گرین اکانومی اور صاف ٹیکنالوجی کی طرف دنیا کی تیز رفتار تبدیلی کی طرف اشارہ کیا۔ ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ترقی کو متوازن رکھتے ہوئے اہم وسائل تک رسائی اور سرمایہ کاری میں انصاف پسندی اور مساوات یقینی بنانے کی اہمییت پر زور دیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا’مملکت کے نزدیک مصنوعی ذہانت کا استعمال اختراعی عمل کو تیز کرنے کےلیے بنیادی ضرورت ہے جس سے مختلف شعبوں میں پیداری کے عمل کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔ اس لیے باہمی تعاون اور افہام وتفہیم کی فضا میں بین الاقوامی قوانین کا احترام اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔‘

 سعودی وزیر خارجہ نے پائیدار اقتصادی نظام کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے جی 20 ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدعان اور نائب وزیر خزانہ عبدالمحسن الخلف بھی موجود تھے۔   

 

شیئر: