Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن سروس ’آپ کی خدمت گھربیٹھے‘

آن لائن سروس کے ذریعے اب تک چارہزار معاملات نمٹائے گئے۔
کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب کے بیشتر اداروں میں آن لائن کے ذریعے کام نمٹائے جا رہے ہیں۔
مکہ مکرمہ کی بلدیہ نے اس حوالے سے آن لائن سروس کے ذریعے اب تک چارہزار سے زائد معاملات نمٹائےہیں۔
 ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے آن لائن سروس ’ آپ کی خدمت گھربیٹھے‘ کے سلوگن کے ساتھ شروع کی ہے۔
آن لائن سروس کا مقصد موجودہ کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھتے ہوئے سماجی رابطوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری امور کی بروقت انجام دہی ہے۔
بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر بپلک ریلیشن انجینئر وائل حلوانی کا کہنا ہے کہ ’کسٹمر سروسز کا شعبہ تمام امور آن لائن انجام دے رہا ہے‘۔
’ادارے نے واٹس ایپ پر بھی یہ سہولت مہیا کی ہے جبکہ ٹول فری نمبر940 پر بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے‘۔
انجینئر وائل کا مزید کہنا تھا کہ ’اب تک بلدیہ کی جانب سے 4305 معاملات نمٹائے گئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان کے گھروں میں ہی تمام سروسز مہیا کی جائیں تاکہ انہیں بلدیہ کے دفترآنے کی زحمت نہ کرنا پڑے ‘۔

ادارے نے واٹس ایپ پر بھی  سہولت مہیا کی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)

واضح رہے مملکت میں گزشتہ 2 ہفتوں سے سرکاری اور نجی اداروں میں ’ورک فرام ہوم ‘ کے سلوگن کے تحت امور انجام دیئے جارہے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو گھروں میں محدود رکھتے ہوئے حالات کو بہتر بنانا ہے,
کورونا کی وبا سے محفوظ رہنے کےلیے لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ زیادہ سےزیادہ وقت گھروں میں گزاریں اور باہر نہ نکلیں۔
لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام شہروں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں مکمل جبکہ جدہ کے 7علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے۔

شیئر: