Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں کرفیو کے دوران صفائی مہم

صفائی مہم میں 11 ہزار کارکن، 912 گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں مکمل طور پر24 گھنٹے کےلیے کرفیو لگایا گیا ہے اس دوران بلدیہ کی جانب سے شہر میں مسلسل صفائی اور جراثیم کش ادویات کا سپرے کیاجارہاہے۔
صفائی مہم میں بلدیہ کے گیارہ ہزار سے زائد کارکن اورسیکڑوں آلات استعمال کیے جارہے ہیں۔
 ویب نیوز’سبق‘ نے اس حوالے سے مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں کا سروے کیا اور صفائی مہم کا جائزہ لیا۔

مسلسل صفائی اور جراثیم کش ادویات کا سپرے کیاجارہاہے۔(فوٹو سبق)

بلدیہ کے ریجنل سیکریٹری برائے سروسزانجینئرمحمد المورقی نے بتایا کہ ’موجودہ حالات کے پیش نظر وسیع پیمانے پر صفائی مہم کی جا رہی ہے تاکہ ’کووڈ19‘ وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے‘۔
انجینئر المورقی نے مزید بتایا کہ ’ صفائی مہم میں 11 ہزار کارکن، 275 سپروائرز، 912 صفائی کی گاڑیاں،95 اسپرے کرنے والی گاڑیاں اور 145 شولڈرسپرے گنز استعمال کی جارہی ہیں‘۔

جہاں گاڑیاں نہیں پہنچ سکتیں کارکنوں کو شولڈر سپرے گنز کے ساتھ بھیجا جاتا ہے۔(فوٹو سبق)

ریجنل سیکریٹری بلدیہ نے مزید کہا کہ ’لوگوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے کی مہم بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے محلوں میں بھی کارکن جراثیم کش ادویات کا اسپرے کریں۔
 ان کے مطابق ایسے علاقے اور گلیاں جہاں گاڑیاں نہیں پہنچ سکتیں وہاں کارکنوں کو شولڈر سپرے گنز کے ساتھ بھیجا جاتا ہے۔

شیئر: