Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سبزی منڈی میں ڈرون سے سکریننگ

تھرمل کیمروں کا استعمال پہلے نجران میں کیا گیا تھا۔( فوٹو سبق)
جدہ میں سبزی منڈی میں آنے والوں کے ٹمپریچر کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے سب سے پہلےڈرون کےذریعے انسانی درجہ حرارات کو مانیٹر کرنے والے تھرمل کیمروں کا استعمال نجران میں کیا گیا تھا۔
بعدازاں مدینہ منورہ میں اس کا آغاز کیا گیا۔ اب جدہ کی سبزی منڈی میں بلدیہ کے اہلکار ڈرون تھرمل کیمروں کا استعمال کر رہے ہیں۔

ڈرون کا استعمال شاہ عبدالعزیز سائنس و ٹیکنالوجی سٹی کے تعاون سے کیاجارہا ہے۔( فوٹو سبق)

 ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق بلدیہ کے اہلکاروں کی امور صحت کے شعبے کی ٹیم جدہ کی سبزی منڈی میں کام کرنے والے اور وہاں آنے والوں کی نگرانی کے لیے تھرمل ڈرون کیمرے استعمال کر رہی ہے جس کے ذریعے درجہ حرارت  چیک کیا جا سکتا ہے۔
ڈرون تھرمل کیمروں کا استعمال شاہ عبدالعزیز سائنس و ٹیکنالوجی سٹی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

بلدیہ کے اہلکار ہینڈ تھرما میٹر کے ذریعے بھی درجہ حرارت ریکارڈ کررہے ہیں( فوٹو سبق)

تھرمل ڈرون کیمروں کے علاوہ بلدیہ کے اہلکار ہینڈ تھرما میٹر کے ذریعے بھی سبزی منڈی کے کارکنان اور وہاں آنے والوں کا درجہ حرارت ریکارڈ کر رہے ہیں تاکہ کسی ایسے شخص کو جس کا درجہ حرارت زیادہ ہو اسے منڈی میں جانے سے روکا جا سکے۔
واضح رہے مقامی مارکیٹوں اور سپرسٹورز میں بھی گزشتہ ہفتے سے صارفین کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کےلیے مارکیٹ انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اہلکارمتعین ہیں۔

شیئر: