Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم کے منصوبوں پر کام روکنے کی ہدایت

ایک منصوبے پر کام کرنے والی بڑی کمپنی کے تمام ملازمین کو گھروں میں محدود کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے حرم مکی شریف میں منصوبے روکنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے باعث ان تمام منصوبوں کو وقتی طور پر روک دیا جائے جن میں فی الوقت کام جاری رکھنا ضروری نہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نےکہا ہے کہ’ کام روکنے سے استثنی صرف ان منصوبوں کو ہونا چاہئے جن میں کام جاری رکھنا ضروری ہو یا وہ منصوبے جن کا تعلق مینٹیننس اور ایمرجنسی سے ہو‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف میں جن منصوبوں پر کام جاری رکھنا نا گزیر ہو ان میں بھی ملازمین کی تعداد کم سے کم رکھی جائے‘۔
دوسری طرف وزارت صحت نے حرم مکی شریف کے ایک منصوبے پر کام کرنے والی بڑی کمپنی کے تمام ملازمین کو گھروں تک محدود رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے‘۔
وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ کمپنی کے تمام ملازمین کو مناسب رہائش، ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹ مہیا کیے گیے ہیں تاوقتیکہ ان کے ٹیسٹ کے نتائج سامنے نہیں آتے‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’وزارت کی تفتیشی ٹیم نے حرم کے ایک منصوبے پر کام کرنے والی بڑی کمپنی کے لیبر کیمپ کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہاں 8 ہزار ملازمین ایک ساتھ رہتے ہیں‘۔
ذرائع نے کہاہے کہ ’تمام ملازمین کا شبہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے‘۔

شیئر: