Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی سرحدیں اور ائیرپورٹ رمضان تک بند

اردنی وزیر صحت کے مطابق ہر روز صورتحال تبدیل ہورہی ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
اردن کے وزیر صحت ڈاکٹر سعد جابر نے اعلان کیا ہے کہ اردن کے ہوائی اڈے، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے تک رمضان المبارک کے بعد تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اردنی وزیر صحت نے کہا کہ ہر روز صورتحال تبدیل ہورہی ہے- سرحد بند کرنے کا فیصلہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے-
ڈاکٹر سعد جابر نے عمان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق خاندانوں سے ہے- اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ مہلک وائرس کی منتقلی کا دائرہ خاندانوں تک محدود  ہے-

سرحد بند کرنے کا فیصلہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)

عموما صورتحال کنٹرول میں ہے اکا دکا واقعات ادھر ادھر سے بھی مل رہے ہیں تاہم زیادہ تر متاثرین خاندان کے افراد کے میل ملاپ کی وجہ سے مہلک وائرس کی زد میں آئے ہیں-
اردنی وزیر صحت نے بتایا کہ اردن میں مختلف شعبوں پر سے پابندیاں رفتہ رفتہ اٹھانے کی سکیمیں تیار کی گئی ہیں- فیصلہ متاثرین کی تعداد دیکھ کر کیا جائے گا-
اگر متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا تو بندش کا دائرہ بڑھ جائے گا ، دورانیےمیں بھی اضافہ ہوگا۔اگر متاثرین کی تعداد کم ہوئی تو پابندیاں بھی کم کی جائیں گی-

شیئر: