Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں گردوغبار کا طوفان اوربارش متوقع

وسطی اور شمالی علاقے خاص طور پر متاثر ہوں گے-(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیر 6 اپریل  کو سعودی عرب کے نو علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی-
عاجل ویب سائٹ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی- مملکت کے وسطی اور شمالی علاقے خاص طور پر اس سے متاثر ہوں گے-
محکمہ موسمیات کے مطابقہ جازانِ، عسیرِ، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد آلود ہواؤں کا قوی امکان ہے-

ریاض، قصیم اور حائل بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے-(فوٹو سوشل میڈیا)

ریاض، قصیم اور حائل بھی گرد آلود ہواؤں اور بارش کی زد میں ہوں گے-
دریں اثنا ماہر موسمیات حسن کرانی نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیرکو موسم گرم رہے گا- مملکت شمالی’ وسطی علاقے گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے-
مکہ مکرمہ ریجن سے لےکر جازان تک کے علاقے گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے جبکہ پر فضا مقامات کا بھی موسم گرد آلود رہے گا-

شیئر: