Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا:ریاض میں سب سے زیادہ مریض صحت یاب

ریاض میں اب تک 177 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں-(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سعودی شہروں میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کا تعلق ریاض شہر سے ہے-
ریاض میں اب تک 177 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے اپنے بیان میں یہ بتا یاکہ ریاض میں مزید 54 افراد شفا یاب ہوئے ہیں ۔
ریاض شہر  نئے کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد کے حوالے سے سعودی عرب کے شہروں میں سرفہرست ہے-
ریاض ریجن میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 757 ہوگئی ہے وہاں ایکٹیو کیس 577 ہیں- یہ سب زیر علاج ہیں- ریاض میں کورونا سے تین اموات ہوئی ہیں-
 بیان کے مطابق مکہ مکرمہ اور جدہ شہروں میں کوروناسے کسی مریض کے صحت یاب ہونے کی اطلاع نہیں ملی-
یہ دونوں شہر کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے ریاض کے بعد آتے ہیں ان میں شفا یاب ہونے والوں کی تعداد سو سے زیادہ ہوچکی ہے- جدہ میں 123 اور مکہ میں 114 ہے-

شیئر: