Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو گندے پانی کی چائے پلانے والا گرفتار

پولیس نے معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے- فوٹو: سوشل میڈیا
مکہ مکرمہ پولیس نے گندے پانی سے چائے بنا کر بیوی کو پیش کرنےاور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
 سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر لوگ حیران رہ گئے- جس نے بھی یہ وڈیو دیکھی افسوس اورشدیدغم وغصے کا اظہار کیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری گندا پانی کپ میں لے کر اس سے چائے بنا رہا ہے اور اسے اپنی بیوی کو پیش کر رہا ہے-
مقامی شہری نے گندے پانی کی چائے بنانے کی وڈیو خود  سوشل میڈیا پر جاری کی-
مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان محمد عبدالوھاب الغامدی نے بتایا کہ پولیس کے ماتحت فوجداری امور کی سراغ رساں ٹیم نے وڈیو کلپ جاری کرنے والے کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا-
مقامی شہری عمر کے چوتھےعشرے میں ہے۔ اب اس سے اس کی گھناؤنی حرکت کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے-
پبلک پراسیکیوشن نے مقامی شہری سے پوچھ گچھ شروع کرد ی ہے-
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مقامی شہری نے جو کچھ کیا وہ سعودی قانون کی نظر میں جرم ہے- اسے انفارمیشن کرائمز کے انسداد کے قانون کے تحت سزائیں دی جائیں گی-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: