Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی اہلکاروں کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا

سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر فرضی نام سے ٹویٹ کیا تھا-(فوٹو سوشل میڈیا)
ریاض پولیس نے سیکیورٹی اہلکاروں کی بے عزتی اور ٹریفک اہلکار کی موت پر خوشی کا اظہار کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر فرضی نام سے ٹویٹ کیا تھا- اس نے جمعے کے دن ایک ٹریفک اہلکار کے حادثے میں مرنے پرسیکیورٹی اہلکاروں کا مذاق اڑایا تھا- 
 سوشل میڈیا صارفین نےاس ٹویٹ پر نہ صرف یہ کہ رنج و ملال کا اظہار کیا تھا بلکہ ٹویٹ کرنے والے کو عبرتناک سزا کا بھی مطالبہ کر رہے تھے-
ریاض پولیس کے ماتحت جرائم کا سراغ لگانے والےادارے نے ٹویٹ کرنے والے کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا- ملزم مقامی شہری ہے اور عمر کے چوتھے عشرے میں ہے-
ریاض پولیس کے ترجمان شاکر سلیمان التویجری نے اپنے بیان میں بتایا کہ مقامی شہری کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے-

شیئر: