Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تارکین کو لوٹنے والے پکڑے گئے

غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرکے داخل ہوئے تھے-(فوٹوسوشل میڈیا)
ریاض پولیس نے اسلحہ کے بل پر تارکین کو دھمکانے اور لوٹنے والے پانچ ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کیا ہے-
 زیر حراست تمام افراد غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرکے مملکت میں داخل ہوئے تھے-
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان شاکر سلیمان التویجری نے بتایا کہ لوٹ مار کی واردات ریاض کی الدلم کمشنری میں ہوئی تھی-
حملہ آوروں کا تعلق ایتھوپیاسےہے- پانچوں عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں-
پولیس ترجمان نےواضح کیاکہ الدلم کمشنری کی پولیس کو اس بات کے ثبوت ملے تھے کہ ایتھوپین غیر ملکی کارکنان کو زدو کوب کرکے ان سے نقدی او قیمتی سامان لوٹ رہے تھے-
پولیس نے تعاقب کرکے انہیں گرفتا رکرلیا ان کے قبضے سے دو پستول ، گولہ بارود اور دھار دار آلات برآمد ہوئے ہیں- پولیس نے وارداتیں کرنے والوں کے قبضےسے موبائل سیٹس اور مختلف ممالک کی کرنسی بھی برآمد کی ہے-
ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پانچوں ملزمان  کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسییکیوشن کے حوالے کردیا گیا-

شیئر: