Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالی چرچ میں کنسرٹ مگر دیکھنے والے لاکھوں کیسے؟

اطالوی سنگر آندریا بوچلی نے میلان کے خالی گرجا گھر میں ایسٹر کنسرٹ میں پرفارم کیا جسے انٹرنیٹ پر لائیو سٹریم کیا گیا۔
میلان کے ڈٖومو کیتھڈرل سے ’میوزک فار ہوپ‘ کے عنوان سے ہونے والے کنسرٹ کو یوٹیوب پر اب تک دو کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

 

کنسرٹ میں ایک سازندے کے ساتھ بوچلی نے چار گانے گائے اور کنسرٹ کا اختتام ’امیزنگ گریس‘ سے کیا۔
مختصر کنسرٹ کے شروع ہونے سے پہلے بصارت سے محروم سٹار کا پیغام چلایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ اعزار کی بات ہے کہ میں میلان سٹی اورمیلان کے ڈومو کی دعوت پر یہاں آیا ہوں۔‘
 ’لائیو سٹریم کیے جانے والے میوزک نے دنیا بھر میں کروڑوں  لوگوں کو اکٹھا کیا۔ ہم اس زخمی دنیا کے دھڑکتے دل کو گلے لگائیں گے۔‘
خیال رہے اٹلی میں لیمبارڈی کا خطہ جس کا میلان دارالحکومت ہے کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس علاقے میں کورونا سے اب تک نو بزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اٹلی میں چرچز بند ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

آاندریا بوچلی کے کنسرٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے یوٹیوب کے ایک صارف پگی ینگ نے لکھا ’ آندریا بوچلی خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہیں۔ یہ (کنسرٹ) بہت ہی خوبصورت تھا اور مجھے اس وقت اسے دیکھنے اور محسوس کرنے کی ضرورت تھی۔ بوچلی اپنے آواز کے تحفے اور میوزک کو ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ۔‘
اٹلی میں اس وقت چرچز بند ہیں اور ایسٹر کے موقع پر مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی ایسٹر سروس بھی انٹرنیٹ پر لائیو سٹریم کی گئی۔

شیئر: