Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرنطینہ سے فرار ہو کر منگیتر سے ملنے پہنچ گیا

قرنطینہ سے فرار کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
عرب کہتے ہیں کہ ’محبت اندھی اور بہری ہوتی ہے‘- یہ کہاوت فلسطینی شہر بیت لحم کے اس نوجوان پر پوری طرح صادق آرہی ہے جسے کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر قرنطینہ بھیج دیا گیاتھا۔
 فلسطینی نوجوان منگیتر کو دیکھنےکیخواہش میںیہ بھول گیا کہقرنطینہ سے اس کا نکلنا خود اس کے اور اس کی منگیتر کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے-
نبض ویب سائٹ کےمطابق فلسطینی شہر بیت لحم میں کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں زیر علاج فلسطینی شہری آنکھ بچا کر قرنطینہ ہی نہیں بلکہ شہر سے نکل کھڑا ہوا۔
 الخلیل شہر کے شمال میں واقع العروب کیمپ اپنی منگیتر سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا-
 سیکیورٹی فورس کے اہلکارو ں کو جونہی اس کا علم ہوا فوری طور پر وہ حرکت میں آگئے- قرنطینہ سے مفرور فلسطینی کو حراست میں لے کر دوبارہ قرنطینہ پہنچا دیا۔
 اس کی منگیتر اور سسرالی رشتہ داروں کو بھی قرنطینہ میں داخل کردیا گیا-
قرنطینہ سے فرار کا یہ واقعہ فلسطین بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہے-
فلسطینی حکومت اپنے یہاں کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کیے ہوئے ہے-
فلسطین میں ایسے تمام مقامات کو سینیٹائز کیا جارہاہے جہاں گنجان آبادی ہے- الخلیل میں مسجد ابراہیمی کو سینیٹائز کرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پروائرل ہی-

شیئر:

متعلقہ خبریں