Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامرخان اور حسین شاہ کا جھگڑا کیوں؟

پاکستانی باکسر اور سابق اولمپکس میڈل ونر حسین شاہ  اور برطانوی باکسر عامر خان ان دونوں شاید کورونا وائرس کی وجہ سے رنگ میں تو نہیں ہیں لیکن دونوں ہی ایک دوسرے کی کارکردگی کے بارے میں بیانات پر خبروں میں ہیں۔
منگل کو برطانوی باکسر عامر خان نے منگل کو پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حسین شاہ نے پاکستان کے لیے کچھ نہیں کیا اور یہ دعویٰ تھا کہ ان کی پاکستان کے لیے زیادہ خدمات ہیں۔
باکسر حسین شاہ  نے عامر خان کے بیان کو حقائق کے منافی اور تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے الٹا ان سے سوال کیا  کہ ’عامر خان بتائیں انہوں نے آج تک پاکستان کے لیے کبھی کوئی تمغہ جیتا ہے؟‘
پاکستان کی تاریخ میں واحد انفرادی اولمپکس میڈل جیتنے والے باکسر حسین شاہ کا تعلق لیاری سے ہے، جن کی وجہ سے اس علاقے کو شہرت حاصل ہوئی اور آج بھی اسے باکسنگ کا مرکز مانا جاتا ہے۔
اولمپکس میڈل کے علاوہ حسین شاہ 1984 سے 1991 تک لگاتار پانچ بار ساؤتھ ایشیئن گیمز میں طلائی تمغہ جیتا۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی ملک کے لیے بے تحاشا خدمات ہیں، انہوں نے کھیل کے میدانوں میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
’میں آج بھی اس ملک کے لیے میڈل جیت رہا ہوں، میرا بیٹا شاہ حسین پاکستان کے لیے کھیلتا ہے اور پچھلے سیف گیمز میں اس نے جوڈو میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔‘
باکسر عامر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں حسین شاہ پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے پاکستان میں فائٹ سے نام بنایا اور اس کے بعد جاپان چلے گئے لیکن انھوں نے برطانیہ میں نام بنایا لیکن خیراتی کاموں اور باکنسگ کے لیے پاکستان جاتے رہتے ہیں اور اپنی جیب سے اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی بنوائی۔ 
اس پر حسین شاہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ اتنے سالوں بعد آج بھی وہ صرف پاکستانی پاسپورٹ رکھتےہیں، نہ انہوں نے جاپانی شہریت حاصل کی نہ اپنے بیٹے کے لیے لی، تاکہ وہ پاکستان کے لیے کھیل سکے۔
حسین شاہ نے برطانوی باکسر عامر خان کو چیلینج کیا کہ اگر انہیں پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو وہ برطانوی شہریت ترک کر کے پاکستان کے طرف سے کھیلیں اور پاکستان کے لیئے میڈل جیت کے لائیں۔
 

حسین شاہ نے عامر کو چیلینج کیا کہ اگر انہیں ملک سے محبت ہے تو برطانوی شہریت ترک کر کے پاکستان کے طرف سے کھیلیں (فوٹو: ٹوئٹر)

حسین شاہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ اتنے سالوں بعد آج بھی وہ صرف پاکستانی پاسپورٹ رکھتےہیں، نہ انہوں نے جاپانی شہریت حاصل کی نہ اپنے بیٹے کے لیے لی، تاکہ وہ پاکستان کے لیے کھیل سکے۔
Amir khan statement regarding Pakistani boxer Hussain shah... That what he did for Pakistan?@FootballPak@amirkingkhan#boxing #BREAKING #Pakistan #Professional #fighter #boxer pic.twitter.com/gUQgV4qd5V


حسین شاہ نے عامر کو چیلینج کیا کہ اگر انہیں ملک سے محبت ہے تو برطانوی شہریت ترک کر کے پاکستان کے طرف سے کھیلیں (فوٹو: ٹوئٹر)

حسین شاہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ اتنے سالوں بعد آج بھی وہ صرف پاکستانی پاسپورٹ رکھتےہیں، نہ انہوں نے جاپانی شہریت حاصل کی نہ اپنے بیٹے کے لیے لی، تاکہ وہ پاکستان کے لیے کھیل سکے۔

حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا تب ہی میں نے کہا تھا اس پلاٹ پر باکسنگ اکیڈمی بناؤں گا۔ (فوٹو: اردو نیوز)

واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: