Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 272 نئے کیسز، 11 ہلاک

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو سو 72 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد 107 پر پہنچ گئی ہے۔ 
اس کے علاوہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو سو 72 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار نو سو 88 ہے، جن میں سے ایک ہزار چار سو 46 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 
کورونا وائرس کے کیسز میں سے دو ہزار نو سو 45 پنجاب سے، ایک ہزار پانچ سو 18 سندھ، آٹھ سو 65 خیبر پختونخواہ، بلوچستان سے دو سو 40، گلگت بلتستان سے دو سو 34،  اسلام آباد سے ایک سو 40 اور پاکساتان کے زیر انتظام کشمیر سے 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ میں اعداوشمار کی بنیاد پر یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان میں میں کورونا کے پھیلنے کی رفتار دنیا کے زیادہ متاثرہ ممالک سے کم ہے گو کہ رپورٹ میں اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
تاہم ماہرین کے مطابق اس کی وجہ کم ٹیسٹ اور کم کیسز رپورٹ ہونا ہو سکتا ہے۔
اس ہفتے جاری ہونے والی ڈبلیو ایچ او کی اپ ڈیٹ رپورٹ میں پاکستان کا کورونا سے متاثرہ  چین، ایران، اٹلی، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، جاپان اور سری لنکا سے موازنہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 46 دنوں میں پاکستان کے روزانہ نئے کورونا کیسز ایران، اٹلی اور کوریا کے  مقابلے میں بہت کم پائے گئے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: