Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکیوں کی رہائش پرڈاکہ ڈالنے والے سعودی گرفتار

سعودی شہریوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے-(فوٹو عاجل)
 ریاض میں پولیس نے غیر ملکی کارکنان کی رہائش ہر ڈاکہ ڈالنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان التویجری نے بتایا کہ غیرملکی کارکنان نے شکایت درج کرائی تھی کہ دو حملہ آور ان کی رہائش میں گھس آئے تھے-
ملزمان نے اسلحے کے بل پر ان سے نقدی اور قیمتی اشیا چھین لیں اور ڈرا دھمکا کرجائے وقوعہ سے فرار ہوگئے-
 ترجمان نے بتایا کہ ریاض پولیس نے غیرملکی کارکنان سے ملنے والی تفصیلات کی روشنی میں مسلح حملہ آوروں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔
دونوں عمر کے چوتھے عشرے میں ہیں، سعودی ہیں ۔ ان کے قبضے سے ریوالور، اکیس گولیاں اور دھار دار آلہ برآمد کرکے ضبط کرلیاگیا ۔
غیر ملکیوں کا ایک پرس بھی ان کے پاس سے برآمد ہوا جس میں 4400 ریال موجود تھے- حملہ آوروں کے قبضے سے چار موبائل سیٹ بھی ضبط کیے گئے-
ریاض پولیس نے دونوں سعودی شہریوں کو ابتدائی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے-

شیئر: