Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 53 غیرقانونی تارکین گرفتار

غیر قانونی تارکین غاروں میں ڈیرے ڈالے میں ہوئے تھے-(فوٹو سوشل میڈیا)
 ریاض پولیس نے اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 53 تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
 پولیس کے ترجمان شاکر بن سلمیان التویجری کے مطابق دارالحکومت کے المھدیہ محلے سے اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو حراست میں لیا گیا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین المھدیہ محلے کے غاروں میں ڈیرے ڈالے میں ہوئے تھے-

غیر قانونی تارکین کی موجودگی کا پتہ  وڈیو کلپ کے ذریعے ہوا تھا

المھدیہ محلہ ریاض کے مغرب میں واقع ہے- المھدیہ کے غاروں میں جگہ جگہ ایسے شگاف بھی بنے ہوئے ہیں جنہیں محفوظ پناہ گاہ یا رہائش کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے-
ترجمان نے مزید کہا کہ المھدیہ کے پہاڑوں میں غیر قانونی تارکین کی موجودگی کا پتہ اس وڈیو کلپ کے ذریعے ہوا جو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے-
 واورل وڈیوکلپ کی مدد سے  پہاڑوں میں غاروں اور پناہ گاہوں کی نشاندہی کرکے غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔تارکین کا تعلق ایتھوپیا سے ہے-

شیئر: