Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساتھی کو ڈکی میں چھپاکر لے جانے والا ڈلیوری بوائے گرفتار

’ڈلیوری بوائے کو ایک چوکی پر شک کی بنیاد پر روکا گیا اور گاڑی کی تلاشی لی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
الرس شہر کی پولیس نے ہوم ڈلیوری کی ایپلی کیشن میں کام کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے جو کرفیو کے وقت اپنے ساتھی کو گاڑی کی ڈکی میں چھپا کر کہیں لے جارہا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الرس پولیس نے کہا ہے کہ ’ڈلیوری بوائے کو ایک شاہراہ پر واقع چوکی پر روکا گیا اور شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی گئی‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ڈلیوری بوائے کو کرفیو کے وقت خوامخواہ گھومنے پر اور ڈکی میں چھپے شخص کو کرفیو توڑنے پر 10 ہزار جرمانہ کیا گیا‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’پولیس کو دھوکہ دینے کی کوشش کے الزام میں دونوں کو جرمانے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے‘۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ ہے۔ رہائشیوں کو صبح 6 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ضرورت کی چیزیں خریدنے کے لیے نکلنے کی اجازت ہے تاہم انہیں محلے کے اندر رہنا ہوگا۔
وزارت داخلہ نے کرفیو سے انہی افراد کو استثنی دیا ہے جنہیں شاہی فرمان میں استثنی دیا گیا ہے۔
24 گھنٹے کرفیو میں بنیادی خدمات کے اداروں میں کام کرنے والوں شاہراہوں پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں شاہی فرمان جاری کرکے سرکاری ونجی اداروں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 
 

شیئر: