Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ جمعرات کو رمضان کا چاند دیکھا جائے، سپریم کورٹ

جمعرات کو شعبان کی 30 نہیں بلکہ 29 تاریخ ہوگی-(فوٹو سبق)
سعودی سپریم کورٹ نے ملکت بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کو رمضان کا چاند دیکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں-
یاد رہے کہ سعودی عرب میں رویت ہلال کا فیصلہ سپریم کورٹ ہی کرتی ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے 30 شعبان 23 اپریل جمعرات کو رمضان کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی ہے-

 عبدالرحمن السدیس مقدس مساجد سے متعلق رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کریں گے-

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جمعرات کو شعبان کی 29 تاریخ ہوگی کیونکہ 29 رجب کو چاند نظر نہیں آیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق رجب کا مہینہ 30 دن کا شمار کیا گیا جبکہ سرکاری کام کاج نمٹانے کے لیے مقرر ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے رجب کا مہینہ 29 دن کا تھا۔
جمعرات کو شعبان کی 30 نہیں بلکہ 29 تاریخ ہوگی-
سپریم کورٹ نے بیان میں کہا تھا کہ 29 رجب کو شعبان کا چاند ثابت نہیں ہوا لہذا  رجب کا مہینہ 29 کے بجائے 30 دن کا شمار کیا جائے گا-
دریں اثنامسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی  جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ھانی حیدر نے کہا ہے کہ جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس آئندہ پیر کو مقدس مساجد سے متعلق رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کریں گے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ھانی حیدر نے بتایا کہ ڈاکٹر السدیس پیر کو آن لائن وڈیو  پریس کانفرنس کریں گے جس میں رمضان المبارک سے متعلق تمام انتظامات کا اعلان کیا جائے گا-
جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے کہا کہ سب لوگ پیر کو آن لائن پریس کانفرنس کا انتظار کریں۔ اس میں رمضان  سے متعلق تمام امور کی وضاحت کردی جائے گی-

شیئر:

متعلقہ خبریں