Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 1132 مریض

اب تک 1329 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  1132 نئے مریضوں کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 8274 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا کے مریضوں میں سے 78 کی حالت نازک ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

 وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ’کووڈ 19‘ سے 5 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک 92 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔'
'گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے 280 افراد صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 1329 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔'
ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے 5 افراد میں سے ایک جازان کا سعودی شہری تھا جس کی عمر34 برس تھی جبکہ چار غیر ملکی تھے جن میں سے ایک جدہ اور 3 مکہ مکرمہ میں جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والے چاروں غیر ملکیوں کی عمریں 45 سے 80 برس کے درمیان تھیں, بیشتر ہلاک شدگان کورونا کے علاوہ دیگر موذی امراض میں بھی مبتلا تھے۔

کورونا سے حفاظت کے لیے ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

نیوز کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ 'مجموعی مریضوں میں سے 78 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ باقی کی صورت حال بہتر ہے اور انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔'
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 'گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں میں تین سو 15 مکہ میں جبکہ جدہ میں 2 سو 36 ، ریاض میں 225 ، مدینہ میں 186، دمام 88 ، الجبیل میں 27، تبوک 13، طائف 10، الھفوف 6، بریدہ 5، الخبر اورالقنفذہ میں 4 جبکہ الظھران اور ابھا میں دو، دو اور بیشہ ، المظلیف ، خمیس مشیط ، تریبان، عنیزہ ، جازان ، البکیرہ ، حائل اور الجفر میں ایک ایک شخص میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔'

شیئر: