Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموزین گاڑیاں ہوم ڈلیوری کریں گی، شاہی منظوری مل گئی

’لیموزین ڈرائیور ہوم ڈلیوری ایپلی کیشن کے تحت کام کریں گے۔‘ (فوٹو: العربیہ)
لیموزین گاڑیوں کو ہوم ڈلیوری کی اجازت کی شاہی منظوری مل گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینئر صالح بن ناصر الجاسر نے کہا ہے کہ ’لیموزین گاڑیوں کو ہوم ڈلیوری کی اجازت دینے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’اب لیموزین گاڑیاں ان شہروں میں جہاں مکمل کرفیو نہیں ہے، گھر سے نکلنے کے لیے اجازت کے اوقات میں ہوم ڈلیوری کا کام کر سکتی ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر عملدر آمد کے لیے ماہرین کی ٹیم نے سلامتی اور صحت کے کئی ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے متعدد شرائط طے کیے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ٹرانسپورٹ اتھارٹی جلد ہی ان ضوابط کا  اعلان کرے گی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’لیموزین ڈرائیور ہوم ڈلیوری کی متعدد ایپلی کیشنز کے تحت کام کریں گے جنہیں طے شدہ ضوابط کی پابندی کرنی ہوگی جن کا بعد ازاں اعلان کیا جائے گا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’لیموزین کو کام کرنے کی شاہی اجازت ان فیصلوں میں شمار ہے جن میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے نجی شعبوں کی مدد کا اعلان گیا تھا۔‘
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: