Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: رابطہ عالم اسلامی کی پاکستان کے لیے امداد

تقریب میں پاکستان میں سعودی سفیر بھی شریک ہوئے- فوٹو: واس
رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان میں کھجوروں اور راشن کے تھیلوں کی تقسیم کا پروگرام شروع  کیا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل آفس نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی جس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، پنجاب کے وزیر سماجی بہبود و تعلیم راجہ راشد حفیظ اور پاکستان گرین آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جمال ناصر شریک ہوئے-

6753 راشن تھیلے اور 54 ٹن کھجوریں ضرورتمندوں کے لیے ہیں- فوٹو واس

پاکستان میں رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل آفس کے ڈائریکٹر سعد الحارثی نے راشن کی تقسیم کے پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے میں 6753 راشن کے تھیلے تقسیم کیے گئے ہیں-
علاوہ ازیں  54 ٹن کھجوریں پاکستان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں کو پیش کی جائیں گی-
الحارثی نے بتایا کہ رابطہ عالم اسلامی نے یہ پروگرام کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونےوالے مسائل کے حل میں پاکستانی عوام کے تعاون کے لیے شروع کیا ہے- انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے لیے رابطے کے امدادی پروگراموں کا بھی تعارف کرایا-
سعودی سفیر نے پاکستانی عوام کو رمضان  کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی ہم سب کو روزے رکھنے اور رمضان کی راتیں عبادت میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں کورونا کی وبا سے نجات دے دے-
پاکستانی وزیر راجہ راشد حفیظ نے امدادی پروگرام شروع کرنے پر شاہ سلمان، ولی عہد اور رابطے کے لیے ممنونیت کے جذبات کا اظہار کیا-
 
 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: