Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے متاثرین میں 23 فیصد خواتین

متاثرین میں غیر ملکی 73 فیصد اور سعودی 27 فیصد ہیں-(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے متاثرین میں 23 فیصد خواتین ہیں- 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العبد العالی نے کورونا وائرس کے متاثرین سے متعلق پیر کواعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ ایک ماہ سے لے کر 96 سال تک کے لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں-
 ترجمان نے کہا کہ متاثرین میں خواتین کا تناسب 23 فیصد اور مردوں کا تناسب 73 فیصد ہے- متاثرین میں غیر ملکی 73 فیصد اور سعودی 27 فیصد ہیں-

مکہ مکرمہ میں 402 نئے کیس ریکارڈ پر آئے ہیں(فوٹو سبق)

’ پیر کو نئے کیس 1122 نئے کیس ریکارڈ پر آئے ان میں 8891 ایکٹیو کیس ہیں۔88 کی حالت نازک ہے ۔تمام انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں‘-
 ترجمان کے مطابق ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ شہروں میں 908 نئے کیس ریکارڈ پر آئے- ریاض میں  73 افراد شفا یاب ہوئے- صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  500 سے زیادہ ہوگئی-
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت بھر میں کورونا سے متاثرین میں جدہ میں تیسری مرتبہ کم کیس ریکارڈ کیے گئے- پیر کو 1122 میں سے 186 کا تعلق جدہ سے تھا-

 ایک ماہ سے لے کر 96 سال تک کے لوگ متاثر ہوئے ہیں-(فوٹو سبق)

مکہ مکرمہ کے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے سعودی شہروں میں سرفہرست آگیا۔یہاں مرنے والوں کی کل تعداد 37 تک پہنچ گئی-
 ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا سے پیر کو متاثرین کی تعداد کے حوالے سے مدینہ منورہ چوتھے نمبر پر رہا یہاں 120 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے-
مکہ مکرمہ میں 402 نئے کیس ریکارڈ پر آئے اور پانچ افراد کی موت واقع ہوئی- 

شیئر: