Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاؤ، اب دلہنوں کے لیے سپیشل ماسک

زیورات، پھولوں اور خاص کپڑے سے ڈیزائن کیے گئے ہیں-(فوٹو سیدتی)
کورونا وائرس کی وبا نے حفاظتی ماسک کا استعمال ضروری کردیا ہے- ہر طرح کے ماسک مارکیٹ میں آرہے ہیں- دلہنوں کے لیے فیشن والے ماسک ڈیزائن کیےگئے ہیں-
سعودی ریسرچ اینڈ پبلیشنگ کمپنی کے میگزین سیدتی کے مطابق ماسک تیار کرنے والے ڈیزائنروں نے معروف خاتون ڈیزائنر ریم عکرہ کے انداز پر دلہنوں اور خواتین کے لیے سپیشل ماسک ڈیزائن کیے ہیں- جن میں سے کئی مارکیٹ میں پہنچ چکے ہیں- یہ زیورات، پھولوں اور خاص قسم کے کپڑوں سے ڈیزائن کیے گئے ہیں-

کئی سٹارز خواتین نے ماسک کے ساتھ اپنی تصاویر جاری کی ہیں-(فوٹو سیدتی)

کئی سٹارز خواتین نے زیورات اور آرائشی اشیا سے آراستہ ماسک کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں- ان میں سے ایک ماسک کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دلہنوں کے لیے ہے- 
 دلہنیں شادی کے دن کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے ماسک استعمال کرسکتی ہیں- رنگین قیمتی پتھروں اور پسندیدہ رنگوں کے انتخاب کا بھی موقع دیا جارہا ہے-
بعض دلہنیں یہ سوال کرسکتی ہیں کہ کیا ان کے لیے جو ماسک ڈیزائن کیے گئے ہیں کیا وہ آرائش کے لیے ہیں یا اس کا کوئی طبی فائدہ بھی ہے-

رنگین قیمتی پتھروں اور پسندیدہ رنگوں کے انتخاب کا بھی موقع دیا جارہا ہے-(فوٹو سیدتی)

 یہ سوال بھی کیا جارہاہے کہ کیا دلہن کو پسندیدہ ماسک بنوانے کے لیے کسی ڈیزائنر سے رجوع کرنا ہوگا- ایک استفسار یہ بھی کیا جارہا ہے کہ کیا دلہن والے ماسک اینٹی وائرس ہیں یا صرف نمائشی ماسک ہیں-
ماہرین کا کہناہے کہ دلہنوں کے لیے جو ماسک تیار کیے گئے ہیں وہ بنیادی طور پر آرائشی ہیں لیکن انہیں میڈیکل ماسک میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے-
 

شیئر: