Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رمضان میں کورونا کو کیسے شکست دیں‘

سماجی دوری اور حفاظتی اقدامات کی پابندی کی جائے-( فوٹو سبق)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ  وہ رمضان المبارک میں سماجی سرگرمیاں کم کرکے مہلک وائرس کو شکست دیں-
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس سال رمضان کا مہینہ سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے بالکل مختلف ہوگا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ سب لوگ ماہ مبارک کے دوران سماجی دوری اور حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں- عام طور پر رمضان میں سماجی سرگرمیاں نقطہ عروج کو پہنچ جاتی ہیں-
الربیعہ نے مزید کہا مہلک وائرس کورونا سے نمٹنے کے لیے طاقتور ترین ہتھیار گھروں میں رہنا ہے-
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب نے نئے  وائرس سے نمٹنے کےلیے جی 20 کے رکن ممالک کے ساتھ مشترکہ پلان پر تبادلہ خیال کیا- جی 20 میں شامل ممالک نے کورونا سے نمٹنے کے لیے موثر نئے حل اور بہترین اقدامات پر غوروخوض کیاہے-

کورونا سے نمٹنے کے لیے 47 ارب ریال کا اضافی بجٹ مختص کیا گیا ہے-(فوٹو سبق)

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی مشن کو بھی فنڈ فراہم کررہا ہے- اس مقصد کے لیے عالمی ادارہ صحت کو 500 ملین ڈالر کا بجٹ دیا گیا ہے جبکہ اندرون ملک کورونا سے نمٹنے کے لیے 47 ارب ریال کا اضافی بجٹ مختص کیا گیا ہے-
وزیر صحت نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب نے بہت سارے حفاظتی اقدامات کیے ہیں اب سب کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں حفاظتی تدابیر اپنانا ہوں گی-
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے انتباہ کیا کہ کورونا بے حد خطرناک ہے- یہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے- متاثرین کی تعداد  25 لاکھ کی حد کو عبور کرچکی ہے اور تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے-
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: