Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک: کورونا کے زیادہ مریض کہاں؟

سب سےزیادہ مریض سعودی عرب میں ریکارڈ کیے گئے(فوٹو سبق)
نئے کورونا وائرس سے متاثرہ عرب ممالک میں خلیج کے تین ممالک سرفہرست ہیں- سب سے زیادہ کیسز سعودی عرب میں ریکارڈ کیے گئے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ الجزائر میں پائی گئی ہے-
سبق ویب سائٹ  کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد  ہفتہ اٹھارہ اپریل کو  1132  نئے مریضوں کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد  8274 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 93 اموات ہوئی ہیں۔

متاثرہ عرب ممالک میں خلیج کے تین ممالک سرفہرست ہیں- (فوٹو اے ایف پی)

امارات دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی کل تعداد چھ ہزار 302  ہے جبکہ 37 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ قطر تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 5008 متاثر ہوئے ہیں اور 8 اموات ہوئی ہیں-
امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق مصر میں متاثرین کی تعداد 2844 اور اموات 205’ مراکش 2670 متاثرین جبکہ اموات 137، الجزائر میں متاثرین 2418 اموات 364، بحرین میں متاثرین 1767 اموات 7، کویت متاثرین 1751، اموات 6، عراق متاثرین کی تعداد 1482 اور اموات 81 ہیں۔ 

ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ الجزائر میں پائی گئی ہے- (فوٹو اے ایف پی)

سلطنت عمان 1180 اموات 6، تیونس میں 864 جبکہ اموات 37 ہوئیں لبنان متاثرین 672 اموات 21، جیبوتی متاثرین 732، اموات 2، اردن متاثرین 407، اموات 7، فلسطین متاثرین 418 اموات 2، صومالیہ متاثرین 116، اموات 6، لیبیا متاثرین 76، اموات7، شام متاثرین 38 اموات 2، سوڈان متاثرین 66، اموات 10، ماریطانیہ متاثرین 7 اور ایک ہلاک ہوا ہے-

شیئر: