Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 1141 مریضوں کی تصدیق

اب تک 1812 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے دوران کورونا کے مزید 1141 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ بروز بدھ 22 اپریل کو وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے بتایا ہے کہ اب تک مملکت میں کووڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 تک پہنچ چکی ہے۔

مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بدھ 22 اپریل کو’کورونا‘ سے 5 افراد ہلاک ہوئے جس کے ساتھ اب تک مجموعی ہلاکتیں 114 ہو گئی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی عمریں 50 سے 76 برس کے درمیان تھیں جن میں سے اکثریت دیگر امراض کا بھی شکار تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 172 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک اس موذی وبا سے کل 1812 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے 22 اپریل کو نئے مریضوں کے حوالے سے جاری کیے جانے والے چارٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر سب سے زیادہ مریضوں کی مکہ میں تصدیق ہوئی جن کی تعداد 315 تھی جبکہ دوسرے نمبر پر الھفوف ہے جہاں 240 افراد میں کووڈْ 19 کی تصدیق ہوئی، ریاض میں 164، مدینہ منورہ 137، جدہ 114، دمام 61، تبوک 35، ظھران 26، بیشہ 18، طائف 14، الخرج3، الطوال، صبیا ، حائل میں 2، دو، القریات ، شرورہ ، الھدا، الوجہ ، الجفر، عقلہ الصقور، المذنب اور ینبع میں ایک ، ایک مریض میں کووڈْ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

شیئر: