Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاک ڈاؤن میں نرمی یا توسیع مگر ’مراحل‘ کا کیا مطلب ہے؟

جنوبی افریقہ میں لاک ڈاون میں پہلے ہی اپریل 30 تک کی توسیع کی جا چکی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
دنیا کے بیشتر ممالک لاک ڈاون میں توسیع یا نرمی کے حوالے سے فیصلے کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے صارفین بھی ان فیصلوں پر بھانت بھانت کے تبصروں کے ذریعے حصہ لے رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ بھی ان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں حال ہی میں صدر سیرل رامافوسا نے معیشت کو بحال کرنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کی بات کی۔ تاہم سوشل میڈیا پر لاک ڈاون سے بظاہر تنگ صارفین اس فیصلے کے پر مزاحیہ مکالمے کرتے نظر آئے۔ 
جنوبی افریقہ کے صوبے گونتینگ سے پروڈنس لیکسی نامی صارف نے لاک ڈاون سے مراحل سے متعلق طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ لاک ڈاون کے لیول چار کے بارے میں کہہ کر صدر یہ دکھانا چاہ رہے ہیں کہ حالات میں تبدیلی آئی ہے۔ 
سر میکاولی نام کے صارف نے کہا کہ لاک ڈاون میں توسیع کو مرحلہ چار کا نام دے کر صدر سیرل صرف حقائق پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ 

کرابو ریتھوری نام کی صارف نے لکھا ہے کہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرال رامافوسا کو لگ رہا ہوگا کہ اگر انہوں نے لاک ڈاون میں تین مزید ہفتوں کی توسیع کی بات کی تو لوگ اعتراض کریں گے لیکن اگر اس کو 'لیولز' یا مراحل کا نام دیں گے تو لوگ سوال نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں معاشی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے پابندیوں میں لچک لائی جا رہی ہے تاکہ لاک ڈاون کو آہستہ آہستہ ختم کیا جاسکے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، پانچ مراحل پر مشتل ایک نظام کے تحت ان صنعتوں کو کھلنے کی اجازت دی جائے گی جو کہ موجودہ حالات میں بغیر نقصان کی زد میں آئے چل سکیں گی۔ 
اس طرح حکومت ملک کے مختلف حصوں کے لیے پابندیوں میں رد و بدل اور کمی لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے لاک ڈاون میں مرحلہ وار نظام کے تحت نرمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرجنوبی افریقہ کی حکومت نے گذشتہ مہینے سخت ترین اقدامات کیے تھے۔ 
ابتدا میں کیے جانے والے 21 روزہ لاک ڈاون میں پہلے ہی اپریل 30 تک کی توسیع کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

شیئر: