Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں جنگ بندی میں ایک ماہ کی توسیع

یہ اعلان اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کیا ہے (فوٹو: سبق)
سعوی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے 23 اپریل سے ایک ماہ کے لیے یمن میں مکمل جنگ بندی میں توسیع کی ہے-
یہ اعلان اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کیا ہے-
مزید پڑھیں
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدا میں 2 ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی گئی تھی-
اس کی شروعات 8 اپریل سے ہوئی تھی- جنگ بندی کا فیصلہ عرب اتحاد نے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن کی درخواست پر کیا تھا-
جنگ بندی کا فیصلہ فریقین کو مذاکرات میں پیشرفت کا موقع فراہم کرنے، ملک میں اقتصادی، انسانیت نواز انتظامات طے کرنے، سیاسی عمل بحال کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا-
المالکی نے کہا کہ عرب اتحاد کے پیش نظر یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ جنگ بندی کے دوران متحارب فریق کورونا وائرس سے نمٹنے کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کریں-
ترجمان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد نے ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ رمضان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور یمنی بھائیوں کو اس مصیبت سے نجات دلانے کے لیے خصوصی اقدام کے جذبے سے کیا ہے-
المالکی نے کہا کہ ’عرب اتحاد کی قیادت ایک بار پھر اس عزم کا اظہار ضروری سمجھتی ہے کہ یمن میں مکمل اور پائیدار جنگ بندی کا معاہدہ ہوجائے- یمنی بھائیوں کو مصائب کے بھنور سے نکالنے کے لیے ٹھوس اقدامات طے پا جائیں-‘

شیئر: