Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ٹوئنٹی: کورونا سےعالمی سیاحت کو45 فیصد نقصان

سیاحت سے متعلق 75 ملین افراد کی ملازمتیں خطرے میں ہیں-(فوٹو سبق)
جی 20 کے وزرائے سیاحت کا وڈیو اجلاس سعودی عرب کی صدارت میں ہوا ہے-اجلاس کو بتاایا گیا کہ کورونا سے سیاحت کاشعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے-
 اعلامیے میں کہا گیا کہ ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دیا جائے گا اور کورونا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹا جائے گا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جی 20 کے وزرائے سیاحت نے کورونا وبا کے اقتصادی و سماجی اثرات محدود کرنے کے لیے رکن ممالک کی قومی مساعی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے-
اعلامیے کے مطابق مجموعی عالمی پیداوار کا 10.3 فیصد سیر و سیاحت کا شعبہ فراہم کررہا ہے- یہ شعبہ اقوام عالم کے درمیان افہام و تفہیم اور مکالموں کو فروغ دے رہا ہے- 
وزرائے سیاحت نے بتایا کہ نئے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں میں سیاحت کا شعبہ ہے-
اقتصادی و ترقیاتی تعاون تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق 2020 کے دوران عالمی سیاحت کو 45 فیصد کا نقصان ہوگا- ممکن ہے نقصان کی شرح 70 فیصد تک پہنچ جائے- سیاحت سے متعلق 75 ملین افراد کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں-
کورونا بحران کے براہ راست اثرات سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے صحت ، امیگریشن ، سیکیورٹی اور دیگر محکموں کے حکام کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے سفر پر بے جا پابندیاں  کم کرانے کی کوشش کی جائے گی-
مسافروں کو وطن واپس پہنچانے، رہائش کی سہولت مہیا کرنے، کھانے پینے کی ضروریات فراہم کرنے جیسے ہنگامی انتظامات بھی کیے جائیں گے-

وزرائے سیاحت کا اگلا اجلاس 7 اکتوبر کو سعودی عرب میں ہوگا-(فوٹو ٹوئٹر)

 اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ عالمی تنظیموں کے  ساتھ مل جل کر یہ کوشش کی جائے گی کہ سیر و سیاحت کے شعبوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی تدابیر اختیار کی جائیں-
وزرائے سیاحت نے اطمینان دلایا کہ صارفین میں اعتماد بحال کرنے کے لیے محفوظ سفر کا اہتمام بھی کیا جائے گا-
سیر و سیاحت کے شعبے پر انحصار کرنے والی اقتصادی سرگرمیوں کی مدد کی جائے گی- خصوصا براعظم افریقہ اور چھوٹے چھوٹے جزیروں پر مشتمل ریاستوں کے حوالے سے یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا-
وزرائے سیاحت نے اعلامیے میں مزید کہا  کہ ایک ورکنگ ٹورسٹ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جسے نئے کورونا وائرس کی وبا سے سیر و سیاحت کے شعبے کو پیش آنے والے چیلنجوں کی فہرست تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے-
وزرائے سیاحت کا اگلا اجلاس 7 اکتوبر 2020 کو سعودی عرب میں ہوگا-

 

شیئر: