Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کی خلاف ورزی، رپورٹ کیسے درج کرائیں؟

ایپلی کیشن میں نئی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے-(فوٹو سبق)
 سعودی وزارت داخلہ نے کرفیو کی خلاف ورزی کی رپورٹ کا طریقہ کار جاری کیا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’کلنا امن‘ ایپلی کیشن کی مدد سے کرفیو کی خلاف ورزی کی رپورٹ آسان ہوگئی ہے- ایپلی کیشن میں ایک نئی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے-
’کلنا امن‘ ایپلی کیشن نے ٹویٹر پر ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں خلاف ورزی کی رپورٹ کا طریقہ کار بتایا گیا  ہے-
 طریقہ کارمیں بتایا گیا کہ مقامی شہری یا مقیم غیرملکی ’کلنا امن‘ ایپلی کیشن پر جائیں- اس میں ’بلاغات منع التجول‘ (کرفیوخلاف ورزی کی رپورٹ ) خانے کا انتخاب کریں اور رپورٹ درج کریں-ساتھ ہی وڈیو یا تصویر یا وائس کلپ منسلک کریں-
آخر میں ’رفع بلاغ‘ پر پش کریں- اس  طریقہ کار سے کرفیو کی خلاف ورزی کی رپورٹ متعلقہ حکام تک پہنچ جائے گی-

وزارت داخلہ نے انتباہ کیا تھا کہ کرفیو کی خلاف ورزی  پر دس ہزار ریال جرمانہ  ہوگا-(فوٹو سبق)

یاجد رہے کہ وزارت داخلہ نے انتباہ کیا تھا کہ جو شخص بھی کرفیو کی خلاف ورزی کرے گا اس پر دس ہزار ریال کا جرمانہ  ہوگا- دوسری مرتبہ خلاف ورزی پرجرمانہ دگنا ہوگا جبکہ تیسری خلاف ورزی پر جرمانے کے علاوہ 20 دن تک کی جیل بھی ہوگی-
سعودی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ خود کو وطن عزیز کے امن کا پاسبان سمجھتے ہوئے کرفیو خلاف ورزیوں کی رپورٹ کریں- اس امر کو پیش نظر رکھیں کہ کرفیو تمام انسانوں کو مہلک وائرس نئے کورونا سے بچانے کے لیے لگایا گیا ہے-

شیئر: